پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان
نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد سے 28 فروری کی رات 12 بجے تک ہوگا
ویب ڈیسک
|
15 Feb 2024
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے کا اضافہ کردیا۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے، جس کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 73 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 272 روپے 89 پیسے سے بڑھ کر 275 روپے 62 پیسے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 287 روپے 33 پیسے پر پہنچ جائے گی۔
Comments
0 comment