اقرار الحسن سے سامنے کے بعد پیر حق خطیب خود کو ولی کہنے سے دستبردار
ویب ڈیسک
|
15 Feb 2024
معروف اینکر اقرار الحسن نے پیر حق خطیب کے دربار میں جاکر اُن سے ملاقات کی اور تند و تیز سوالات کیے۔
اقرار الحسن اور اُن کی ٹیم گزشتہ روز میڈیا نمائندوں کے ہمراہ کلر سیداں میں قائم پیر حق خطیب المعروف شف شف بابر کے آستانے پر پہنچی جہاں اُن کے مریدوں نے کچھ بدنظمی کی۔
کچھ دیر بعد پیر حق خطیب نے اقرار الحسن سے ملاقات کی اور اُن کے سوالات کا جواب بھی دیا۔ سوال کے جواب میں پیر حق خطیب نے کہا کہ میں خود کو ولی نہیں کہتا اور نہ ہی ایسا کبھی کہا ہے۔
دم کرنے کیلیے کیا پڑھتے ہیں کہ سوال پر پیر حق خطیب نے کہا کہ ’میں بسم اللہ الرحمان الرحیم پڑھتا ہوں کیونکہ اس میں پوری کائنات کی طاقت ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ دم کرنے کا تعلق شریعت سے نہیں ہے، اگر کسی بیمار پر بسم اللہ پڑھ کر دم کریں گے تو اس کا شریعت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی قرآن میں لکھا ہے۔ انہوں نے استفسار پر کہا کہ یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے کہ کیا پڑھتا ہوں، ویسے بسم اللہ ہی پڑھتا ہوں۔
پیر حق خطیب نے کہا کہ میں کسی کو دھکانے کا پابند نہیں ہوں اور آپ یہ سوال مجھ سے نہیں پوچھ سکتے، ہاں میں بسم اللہ ہی پڑھتا ہوں۔ اقرار الحسن کی ویڈیو اور آنکھوں سے گولیاں یا چین نکالنے کے دعوے اور خفیہ طریقے پر پیر حق خطیب نے کہا کہ جو مریض بیمار تھے وہ اب ہمارے مرید ہیں اور آستانے پر ہی موجود ہیں۔
پیر حق خطیب نے اقرار الحسن سے کہا کہ وہ ٹرک کے بارے میں بتائے بغیر آستانے سے نہیں جا سکتے اور پھر انہوں نے کھڑے ہوکر اپنے مخصوص انداز میں ہاتھ ہوا میں لہرائے جس پر اُن کے مریدوں نے ختم نبوت کے حوالے سے نعرے بازی بھی کی۔
اقرار الحسن اور اُن کی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ اس کے بعد پیر حق خطیب کے مریدوں نے کیمرا مین سمیت ٹیم پر تشدد کیا۔
Comments
0 comment