1 hour ago
اسلام آباد میں کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 شہید، 27 زخمی
ویب ڈیسک
|
11 Nov 2025
اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے نزدیک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد میں منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے جی الیون سیکٹر کی کچہری کے نزدیک زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور پولیس کی گاڑی کے قریب پہنچا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جب کہ خودکش حملہ آور کے اعضا اڑ کر کچہری کے اندر جاگرے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں بھارتی حمایت یافتہ پراکسی افغان طالبان اور فتنہ الخواج کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ دہشت گرد نے کچہری میں گاڑی داخل کرنے کی کوشش کی اور ناکامی پر پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اڑالیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ دھماکا 12 بج کر 17 منٹ پر ہوا۔
Comments
0 comment