صارم قتل کیس: پولیس ملزمان کی گرفتاری میں ناکام، اہل خانہ کا احتجاج
مظاہرین نعرے لگارہے تھے کہ صارم کو انصاف دو،قاتلوں کو گرفتار کرو۔
Webdesk
|
22 Jan 2025
کراچی: 7سالہ معصوم صارم کے اہل خانہ نے بدھ کو حکام کی جانب سے اس کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں ناکامی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ذرائع کے مطابق معصوم صارم کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر اہل خانہ اور فلیٹس کے رہائشیوں نے رہائشی فلیٹس کے باہر مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور مقتول بچے کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین نعرے لگارہے تھے کہ صارم کو انصاف دو،قاتلوں کو گرفتار کرو۔
Comments
0 comment