طالبات نے ہراسانی اور بلیک میلنگ پر 24 سالہ نوجوان کو قتل کردیا
نوجوان کو پکنک کے بہانے بلاک کر فائرنگ سے قتل کیا گیا، پولیس زرائع

ویب ڈیسک
|
1 Sep 2025
خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ سے تنگ طالبات نے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مبینہ طور پر 24 سالہ نوجوان ذیشان اللہ کو دو طالبات نےفائرنگ کرکے قتل کیا۔ ذرائع کے مطابق مقتول کو چارسدہ سے سیروتفریح کے بہانے بلایا گیا اور گاڑی سے اتار کر نشانہ بنایا گیا۔
ملزمہ سنبل، سدرہ ساتھی سمیت واردات کے بعد فرار ہوگئی، واقعے میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا ملوث ہے۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی جبکہ مقتول کے موبائل سے ملزمہ کے نمبرز اور تصاویر بھی برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ابتدائی طور پر ملزمہ کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔
Comments
0 comment