وادی نیلم، کیل سے شاردہ جانے والی جیب کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
حادثے میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، کنٹرول روم
ویب ڈیسک
|
15 Dec 2024
مظفرآباد: آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں مسافر جیپ کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
نیلم کنٹرول روم کے مطابق جیب میں 12 افراد سوار تھے جن میں سے 8 زخمی جبکہ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں سی ایم ایچ مظفر آباد منتقل کردیا ہے۔
ڈاکٹر اشرف خان ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال کیل کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مسافر جیپ کیل سے شاردہ جا رہی تھی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کی گئیں۔
Comments
0 comment