آوارہ کتوں نے 8 سالہ بچی کے جسم کو نوچ نوچ کر مار ڈالا
ویب ڈیسک
|
16 Mar 2024
پنجاب کے علاقے جلالپور میں آوارہ کتوں بھنبھوڑ کر 8 سالہ مریم کو مار ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق جلال پور کے علاقے پیروالہ کے علاقے رضوان قدیر چک 62 ایم کے مضافاتی علاقے میں آوارہ کتوں نے بچوں پر حملہ کیا اور اُس کے جسم کو مختلف جگہوں سے نوچ کر کھا لیا۔
مکینوں نے بڑی مشکل سے اُس کو آوارہ کتوں سے آٹھ سالہ مریم کو چھڑوایا اور پھر شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
ڈپٹی کمشنر ملتان نے بچی کے جاں بحق ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی اور وہ تعزیت کیلیے متاثرہ خاندان سے ملاقات کیلیے پہنچے۔
اہل خانہ نے بتایا کہ آوارہ کتوں کی بھرمار اور نشاندہی کے باوجود بھی انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے، کتوں کے حملوں کے واقعات اکثر رونما ہوتے ہیں جس کی وجہ سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ملتان نے واقعے کی تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Comments
0 comment