چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان نہ آنے پر بھارت بہانے تراشنے لگا
پاکستان آنے کا فیصلہ حکومت کرے گی، نائب صدر بی سی سی آئی
ویب ڈیسک
|
1 Oct 2024
پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے بھارت نے پاکستان نہ آنے کے لیے بہانے تلاش کرنا شروع کردیے۔
بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کانپور میں ہونے والے ٹیسٹ کے موقع پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے سے متعلق بیان دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جانے سے متعلق فیصلہ بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط ہے جو وہ اگلے سال کرے گی۔ ابھی تک پاکستان جانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی دوروں کے لیے ہمیشہ حکومت کی اجازت مشروط ہوتی ہے اور وہی حتمی فیصلہ کرتی ہے، ہم اس فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہوتے ہیں۔
Comments
0 comment