جنوبی افریقا نے تیسرے ون ڈے میں افغانستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

جنوبی افریقا نے تیسرے ون ڈے میں افغانستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

جنوبی افریقا نے 170 رنز کا ہدف 33 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
جنوبی افریقا نے تیسرے ون ڈے میں افغانستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

Webdesk

|

23 Sep 2024

شارجہ:  جنوبی افریقا نے تیسرے ون ڈے میں افغانستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے تین میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں افغانستان کی پوری ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 34 اوورز میں 169 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

جنوبی افریقا نے 170 رنز کا ہدف 33 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ایڈن مارکرم 69 رنز اور ٹرسٹن اسٹبس 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔قبل ازیں افغانستان کی طرف سے رحمان اللہ گرباز نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اے ایم غضنفر 31 رنز کے ساتھ ناٹ آئو ٹ رہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم نے پہلے اور دوسرے ون ڈے میچز میں کامیابی حاصل کرکے پہلی مرتبہ جنوبی افریقا کیخلاف سیریز جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!