جوڈو کراٹے پریکٹس کے دوران نوجوان ایتھلیٹ اچانک انتقال کرگئی
ویب ڈیسک
|
5 Mar 2024
مردان میں پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے زیر اہتمام جوڈو ٹرائلز کے زخمی ہونے والی ایتھلیٹ جاں بحق ہوگئیں۔
پشاور سے تعلق رکھنے والی فضا 44 کلوگرام کے مقابلے میں حصہ لے رہی تھیں جب وہ اچانک اپنے مدمقابل پر گر گئی جس کے نتیجے میں سر پر شدید چوٹیں آئیں۔
پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر مسعود احمد کے مطابق نوجوان کھلاڑی کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر مردان اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ضابطے کی کارروائی کے بعد منتظمین نے لاش کو آبائی علاقے روانہ کیا۔
جوڈو کے ٹرائلز پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ پروگرام کے تحت بی آئی ایس ای سپورٹس کمپلیکس مردان میں منعقد ہوئے جس میں پشاور کی 50 سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔
Comments
0 comment