محمد نواز کی تباہ کن بولنگ، افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک بناڈالی

ویب ڈیسک
|
8 Sep 2025
شارجہ: قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر محمد نواز نے افغانستان کے خلاف سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں ہیٹ ٹرک کر کے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
شارجہ میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں محمد نواز نے اپنی بولنگ سے افغان بلے بازوں کو شدید دباؤ میں رکھا۔ انہوں نے اپنے چار اوورز میں صرف 19 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں، جس میں ایک میڈن اوور بھی کروایا۔
حسن نواز نے درویش رسولی کو آؤٹ کر کے کھاتہ کھولا اور پھر اگلی ہی گیند پر عظمت اللہ کو پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد نئے اوور کی پہلی بال پر ابراہم زردان کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ بنایا۔
اس کے بعد بھی انہوں نے اپنی گھومتی گیندوں سے بلے بازوں کو پریشان کیا اور کریم جنت کو بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ کرایا، پھر افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان کو بھی اپنا شکار بنایا۔
محمد نواز نے بولنگ سے قبل بلے بازی میں بھی اہم کردار ادا کیا اور 25 رنز بنا کر پاکستان کا مجموعی اسکور 142 تک پہنچانے میں مدد کی۔
Comments
0 comment