روہت شرما نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی خواہش ظاہر کردی

روہت شرما نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی خواہش ظاہر کردی

میری رائے خالص کرکٹ پر مبنی ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں، پاک بھارت مقابلہ بیٹ اور بال کا اچھا مقابلہ ہوگا۔
روہت شرما نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی خواہش ظاہر کردی

Webdesk

|

18 Apr 2024

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچز بہت شاندار ہوں گے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پوڈ کاسٹ میں مائیکل وان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک زبردست ٹیم ہے، پاکستان کی بولنگ بہت زبردست ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ روہت شرما نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تگڑا مقابلہ ہوگا خاص طور پر اگر یہ باہر کی کنڈیشن میں ہوں۔ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان باضابطہ سیریز کے حق میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری رائے خالص کرکٹ پر مبنی ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں، پاک بھارت مقابلہ بیٹ اور بال کا اچھا مقابلہ ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!