23 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

23 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

اس سال بھی 23 ستمبر کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا
23 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک

|

8 Sep 2025

سعودی عرب میں 23 ستمبر کو 95ویں قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس سال بھی سعودی عرب اپنا قومی دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گا۔

اس دن کی مناسبت سے تمام سرکاری اور نجی شعبوں میں کام کرنے والے شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ دن سعودی مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے 1932 میں جاری کیے گئے اس تاریخی فرمان کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس کے تحت نجد اور حجاز کے علاقوں کو ملا کر ایک نئی ریاست "سعودی عرب" کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

قومی دن کو پہلی بار 1965 میں شاہ فیصل کے دور میں منایا گیا تھا۔ بعد ازاں، 2005 میں شاہ عبداللہ کے ایک شاہی فرمان کے ذریعے اسے باقاعدہ طور پر سرکاری تعطیل کا درجہ دے دیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!