بدبخت بیٹے نے ماں اور چار بہنوں کو موت کی نیند سلادیا، لاشیں لائیو دکھادیں

بدبخت بیٹے نے ماں اور چار بہنوں کو موت کی نیند سلادیا، لاشیں لائیو دکھادیں

اترپردیش کے لکھن کے ایک ہوٹل میں ایک باپ اور بیٹے نے مل کر اپنے ہی خاندان کے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا
بدبخت بیٹے نے ماں اور چار بہنوں کو موت کی نیند سلادیا، لاشیں لائیو دکھادیں

Webdesk

|

1 Jan 2025

بھارت کے اتر پردیش میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب بدبخت بیٹے نے ماں اور چار بہنوں کو موت کی نیند سلادیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اترپردیش کے لکھن کے ایک ہوٹل میں ایک باپ اور بیٹے نے مل کر اپنے ہی خاندان کے 5  افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قتل کے بعد بیٹا ہوٹل میں موجود رہا۔

پولیس کی تفتیش میں، بیٹے نے اپنے والد کے ساتھ اس جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ اس نے بتایا کہ والد خودکشی کے لیے ہوٹل سے نکلے ہیں، اور پولیس ان کی تلاش میں ہے۔

پولیس کے مطابق والد کا نام بدرالدین اور بیٹے کا نام ارشد (24) ہے۔ ارشد نے بتایا کہ 31 دسمبر کی رات اس نے اپنی ماں اسما اور چار بہنوں  عالیہ (9)، اقصہ (16)، علیشاہ(19)، اور رحیمین (18) کو قتل کیا۔ پولیس کی سخت تفتیش پر، ارشد نے والد کے بھی جرم میں شامل ہونے کی بات کی۔ پولیس نے ارشد کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 30 دسمبر کو یہ خاندان آگرہ سے لکھن آیا اور چار باغ کے قریب ناکا علاقے میں ہوٹل شرنجیت میں ٹھہرا۔ ارشد نے قتل کی وجہ گھریلو جھگڑا بتائی، لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پورے خاندان کو ختم کرنے کی نوبت کیوں آئی۔

ارشد نے قتل کے بعدخود پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے ہوٹل کے کمرے نمبر 109 میں نعشوں کو پایا جہاں ارشد قریب بیٹھا تھا۔ مرنے والوں کے گلے اور کلائی پر زخموں کے نشانات تھے۔ ابتدائی طور پر گلا دبانے اور کلائی کاٹنے سے قتل کا شبہ ہے، لیکن حتمی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!