لاہور: پولیس حراست میں خواتین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری مکمل

لاہور: پولیس حراست میں خواتین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری مکمل

دونوں خواتین کی ٹان شپ تھانے منتقلی سے کچھ دیر قبل کی ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے
لاہور: پولیس حراست میں خواتین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری مکمل

Webdesk

|

11 Aug 2026

لاہور: تھانہ ٹان شپ میں پولیس حراست میں دوخواتین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری مکمل کرلی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کامران کرامت نے ضابطہ فوجداری 176 کے تحت دونوں خواتین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری مکمل کرکے رپورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوجمع کرادی۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ خواتین پر تشدد کے شواہد نہیں ملے، دونوں کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا، ان کی موت کی حتمی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم اور فارنزک رپورٹس کی روشنی میں ہوسکے گا۔

دونوں خواتین کی ٹان شپ تھانے منتقلی سے کچھ دیر قبل کی ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں دونوں خواتین بی بلاک ٹان شپ کے اس گھر کے باہر کھڑی ہیں جہاں ان پر چوری کا الزام لگاتھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کی موبائل ویڈیو کو تفتیش کا حصہ بنا دیا ہے، فارنزک اور تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!