بھارت نے جنگ بندی میں امریکا کے کردار کا اعتراف کرلیا

بھارت نے جنگ بندی میں امریکا کے کردار کا اعتراف کرلیا

امریکا کے پاکستان اور بھارت دونوں سے رابطے تھے اور کئی اور ملک بھی رابطے کر رہے تھے
بھارت نے جنگ بندی میں امریکا کے کردار کا اعتراف کرلیا

ویب ڈیسک

|

23 May 2025

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردار کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے حالیہ انٹرویو کہا کہ امریکا کے پاکستان اور بھارت دونوں سے رابطے تھے اور کئی اور ملک بھی رابطے کر رہے تھے۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ دو ملک تنازع کا شکار ہوں تو دیگر ممالک رابطہ کر کے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہیں، جنگ بندی پاکستان اور بھارت دونوں کے درمیان براہ راست طے ہوئی ہے۔

قبل ازیں بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کوششوں کا سرے سے انکار کیا تھا۔ سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت فائربندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی میں کوئی کردار نہیں تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کا متعدد بار کریڈٹ لیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!