احمد آباد طیارہ حادثے میں 241 مسافروں سمیت 294 کی ہلاکت

احمد آباد طیارہ حادثے میں 241 مسافروں سمیت 294 کی ہلاکت

طیارہ احمد آباد سے لندن جارہا تھا، اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ ہوا
احمد آباد طیارہ حادثے میں 241 مسافروں سمیت 294 کی ہلاکت

ویب ڈیسک

|

13 Jun 2025

بھارت کے شہر احمد آباد سے لندن کیلیے پرواز بھرنے والا مسافر طیارہ چند ہی منٹ کے اندر حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 241 مسافروں سمیت 294 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا کے طیارے اے ون 71 نے احمد آباد ایئرپورٹ سے پرواز بھری تو اس میں 12 عملے کے ارکان سمیت 240 مسافر سوار تھے۔

طیارہ اڑان بھرنے ہی کنٹرول سے باہر ہوا اور رہائشی علاقے میں گر کر مکمل تباہ ہوگیا، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

طیارہ اسپتال کے ساتھ موجود رہائشی عمارت پر گر کر تباہ ہوا جس کو ڈاکٹرز کا ہاسٹل کہا جارہا ہے۔

طیارے میں کن ممالک کے مسافر سوار تھے؟

طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، 7 پرتگالی اور 1 کینیڈین مسافر سوار تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک ایسے تجربے کار پائلٹ سمیت سبھروال چلارہے تھے جن کا 8 ہزار 200 گھنٹوں کی پرواز کا تجربہ ہے جبکہ ساتھی پائلٹ بھی ایک ہزار سے زائد گھنٹوں کی پرواز کا تجربہ رکھتے تھے۔

میڈے کال

ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کے مطابق طیارہ احمد آباد کے رن وے سے روانہ ہوا تھا، اس نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایک ’مے ڈے‘ کال دی، لیکن اس کے بعد اے ٹی سی کی طرف سے کی جانے والی کالز کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!