بوائے فرینڈ کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی باقیات 16 سال بعد گھر کی بالکونی سے برآمد

بوائے فرینڈ کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی باقیات 16 سال بعد گھر کی بالکونی سے برآمد

بالکونی میں پانی کی لائن کیلیے کھدائی کی گئی تو ڈھانچہ برآمد ہوا، ملزم گرفتار
بوائے فرینڈ کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی باقیات 16 سال بعد گھر کی بالکونی سے برآمد

ویب ڈیسک

|

24 Sep 2024

جنوبی کوریا میں 16سال قبل اپنے بوائے فرینڈ کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی باقیات گھر کی بالکونی سے برآمد ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق   ایک گھر میں جب پانی کی پائپ لائن ڈالنے کیلیے کھدائی کی گئی تو وہاں سے خاتون کی باقیات برآمد ہوئیں جس پر مکینوں نے پولیس کو مطلع کیا ۔

پولیس نے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ لڑکی 16 سال سے لاپتہ تھی اور اُس کو بوائے فرینڈ نے قتل کر کے بالکونی میں دفنا دیا تھا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کو سر پر بھاری چیز مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس کو تفتیش میں پتا چلا کہ خاتون کو 2008 میں قتل کیا گیا اور لاشوں کے ٹکڑے کر کے تھیلوں میں بھرا اور بالکونی میں دبا دیے تھے۔ متوفیہ کے اہل خانہ کو بھی گمشدگی کا احساس تین سال بعد ہوا کیونکہ وہ گھر والوں سے رابطے میں نہیں تھی۔ 

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بوائے فرینڈ کا سراغ لگایا اور پھر اُس سے تفتیش کی تو اُس نے بتایا کہ میرا خاتون سے تعلق لاپتہ ہونے سے کافی ماہ پہلے ختم ہوگیا تھا تاہم فرانزک رپورٹ کی روشنی میں بوائے فرینڈ کو گرفتار کیا تو اُس نے واردات کا اعتراف کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!