18 hours ago
چین کا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان

ویب ڈیسک
|
23 May 2025
چینی قونصل جنرل یوندونگ یانگ نے بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ "چین پاکستان کی سلامتی کو یقینی بنانے میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔"
سی پیک اور بلوچستان اکنامک فورم کی سالگرہ کی تقریب میں چینی قونصل جنرل نے خضدار اسکول وین حملے کو "قابل مذمت" قرار دیا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ "پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے، چین اس سلسلے میں ہر سطح پر تعاون کے لیے تیار ہے۔"
چین کی طرف سے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے اور پاکستان کی سلامتی کو مستحکم بنانے پر بھرپور حمایت کا اظہار۔
چینی حکام نے پاکستان سے اپیل کی کہ سی پیک جیسے اہم منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
قونصل جنرل نے کہا کہ "دہشت گردی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، چین پاکستان کی کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔"
چین نے پاکستان کو جدید سیکیورٹی ٹیکنالوجی اور تربیت فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔
Comments
0 comment