چین میں 75سال کے طاقتور ترین طوفان نے تباہی مچادی

چین میں 75سال کے طاقتور ترین طوفان نے تباہی مچادی

151 کلومیٹر فی گھنٹا رفتار کی طوفانی ہواوں سے درخت، عمارتوں کی کھڑکیاں اور اشتہاری بورڈز اڑگئے۔
چین میں 75سال کے طاقتور ترین طوفان نے تباہی مچادی

Webdesk

|

18 Sep 2024

شنگھائی: چین کے شہر شنگھائی میں 75 سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچادی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 151 کلومیٹر فی گھنٹا رفتار کی طوفانی ہواوں سے درخت، عمارتوں کی کھڑکیاں اور اشتہاری بورڈز اڑگئے۔

طوفائی ہواوں سے سڑک پر چلتا ٹرک بھی الٹ گیا، راہ گیروں نے درختوں اور کھمبوں کے سہارے خود کو اڑنے سے بچایا۔

طوفان کے باعث 14 سو پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 4 لاکھ سے زیادہ افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں 12 انچ تک بارش رکارڈ کی گئی، شہر میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!