چین میں دو بچوں کے قتل میں ملوث والدین کوسزائے موت
Webdesk
|
3 Feb 2024
میڈیا رپورٹس کے مطابق زینگ بو اور یی چینگ کو عدالت نے بچوں کے سفاکانہ قتل میں ملوث ہونے پر سزائے موت دی۔
ملزمان نے 2020میں رہائشی عماعت کی 15ویں منزل سے اپنی دوسالہ بیٹی اور ایک سالہ بیٹے کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا تھا۔
عدالت کی طرف سے دی جانے والی سزا پر بدھ کے روز عملدر آمد کیا گیا تاہم یہ بات سامنے نہیں آسکی کے سزائے موت کے فائرنگ اسکواڈ یا یا انجیکشن میں سے کون سے طریقے پر عمل کیا گیا۔
واضح رہے کہ چینی سوشل میڈیا پر بچوں کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی اور صارفین کی طرف سے ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
ویبو صارفین نے سزا پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے طویل سیاہ رات سے تشبیح دی تو کہیں صارفین نے ملزمان کو متعدد بار سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
Comments
0 comment