دبئی میں بارش بادلوں سے چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ قرار
Webdesk
|
17 Apr 2024
دبئی: متحدہ عرب امارات کے کئی شہروں میں گزشتہ روز موسلاھادر بارشوں نے تباہی مچا دی، 6 گھنٹوں سے زائد بارش کے دوران انٹرنیشیل ائیرپورٹ سمیت سڑکیں، مالز دیگر پبلک مقامات برساتی پانی سے متاثر ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش مصنوعی بارش برسانے کی کوششوں کا نتیجہ تھی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کلا وڈ سیڈنگ یعنی مصنوعی بارشوں کے لیے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
حکام کے مطابق گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں پانچ مرتبہ کلاؤڈ سیڈنگ کی گئی ہیجبکہ یہ عمل مزید دہرائے جانے کا امکان ہیجس کیباعث یوایای کیرہائشیوں کومزیدبارشوں کا سامناکرناہوگا۔
محکمہ موسمیات یوایای کیکلاؤڈ سیڈنگ سیکشن کیسربراہ خالد العبیدلی کاکہناہیکہ اگرخلیج عرب اور العین شہرکیاوپرمزید بادل نظرآئیتومصنوعی بارش کیلییمزیدآپریشن کیے جائیں گے۔
نیشنل سینٹر آف میٹیورولاجی کے ماہرین کی جانب سے عرب میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کلاؤڈ سیڈنگ آپریشن کا استعمال کیا گیا ہے، ماہرین نے بتایا کہ جب بھی آسمان پر بادل ہوتے ہیں، ہم یہ کلاؤڈ سیڈنگ کا آپریشن انجام دیتے ہیں، گزشتہ 2 دن ہم نے اس حوالے سے 6 ٹرپس مکمل کیے ہیں۔
جبکہ ماہرین کی جانب سے کلاؤڈ سیڈنگ کے دوران متحدہ عر ب امارات کے درجہ حرارت میں کمی کا بھی بغور جائزہ لیا گیا، جس کے مطابق اس آپریشن کے بعد 10 ڈگری تک درجہ حرارت گر گیا۔
خالد العبیدلی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ گزشتہ ایک دہائی سے کیا جارہا ہے،اب تک 181 کلاؤڈ سیڈنگ آپریشن کیے جاچکے ہیں۔
Comments
0 comment