افغانستان میں بارشوں سے خوفناک تباہی، درجنوں شہری ہلاک ، سیکڑوں گھر تباہ

افغانستان میں بارشوں سے خوفناک تباہی، درجنوں شہری ہلاک ، سیکڑوں گھر تباہ

بلوچستان کی حکومت نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے
افغانستان میں بارشوں سے خوفناک تباہی، درجنوں شہری ہلاک ، سیکڑوں گھر تباہ

ویب ڈیسک

|

18 Apr 2024

افغانستان میں گزشتہ 5 روز سے جاری طوفانی بارش کے دوران مختلف حادثات میں انسانی اور بڑے مالی نقصانات ہوئے ہیں۔

  خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جانان صائق نے تصدیق کی اور بتایا کہ ہفتے اور بدھ کے درمیان ہونے والی بارش کے نتیجے میں 70 افراد جاں بحق جبکہ 56 شہری مختلف واقعات میں زخمی اور کچھ لاپتہ ہیں، جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر مالی نقصانات بھی ہوئے، 2600 گھر مکمل یا جزوی تباہ ہوئے جبکہ 95 ہزار ایکڑ زمین پر پانی کھڑا ہوگیا ہے، جس کی نکاسی میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بیشتر اموات بارش کے دوران مکانات منہدم ہونے سے ہوئیں، مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!