غزہ میں ہر گھنٹے ایک فلسطینی بچے کی شہادت کا انکشاف

غزہ میں ہر گھنٹے ایک فلسطینی بچے کی شہادت کا انکشاف

عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف
غزہ میں ہر گھنٹے ایک فلسطینی بچے کی شہادت کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

8 Sep 2025

غزہ میں اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن نے ایک انتہائی تشویشناک انکشاف کیا ہے۔

تنظیم کے مطابق، گزشتہ 23 ماہ کے دوران غزہ میں اوسطاً ہر گھنٹے کم از کم ایک فلسطینی بچہ شہید ہوا ہے۔

غزہ حکومت کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2023 سے اب تک تقریباً 20 ہزار بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان میں ایک ہزار بچے ایک سال سے کم عمر کے تھے جبکہ نصف سے زائد ایسے نومولود تھے جو جنگ کے دوران پیدا ہوئے اور اسرائیلی حملوں کا نشانہ بن گئے۔

سیو دی چلڈرن نے اس صورتحال کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج بچوں کے گھروں، کھیل کے میدانوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے اور غزہ کے عوام پر قحط مسلط کیا جا رہا ہے، لیکن عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

دوسری جانب یونیسف نے بھی دنیا سے فوری اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں جاری تباہی اور قتلِ عام کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں۔

یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے جبری انخلا کے منصوبے سے خان یونس کے قریب المواسی کیمپ میں تقریباً 10 لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں، جن میں سے نصف بچے ہیں۔

یونیسف کے مطابق، غزہ میں ہر دوسرا شخص ایک بچہ ہے اور ان کے لیے زندگی تقریباً ناممکن ہو چکی ہے۔ حالیہ دنوں میں صرف پانی کے انتظار میں مزید آٹھ بچے جاں بحق ہو گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!