حسن نصر اللہ کی بیٹی بھی اسرائیلی حملے میں شہید
اسرائیلی میڈیا نے حسن نصر اللہ کی بیٹی زینب سمیت تین رہنماؤں کی شہادت کا دعوی کیا ہے
ویب ڈیسک
|
28 Sep 2024
اسرائیل کی جانب سے بیروت پر کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی بیٹی زینب نصر اللہ اور تین رہنما بھی شہید ہوئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے علاقے داہیہ میں اسرائیل کے رہائشی عمارتوں پر حملے میں حسن نصر اللّٰہ کی بیٹی زینب نصر اللّٰہ سمیت حزب اللّٰہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور ان کے نائب حسین احمد اسماعیل شہید ہوگئے ہیں۔
حزب اللہ یا لبنانی حکام نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے بیروت کی رہائشی عمارتوں کے تہہ خانوں میں اسلحہ ہونے کے دعوے کی تردید کی ہے۔
Comments
0 comment