حسن نصر اللہ کے اختتام سے انصاف کا عمل پورا ہوا، امریکی صدر
Webdesk
|
29 Sep 2024
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے اختتام سے انصاف کا عمل پورا ہوا، اب غزہ اور لبنان میں جنگ بندی ہونی چاہیے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حسن نصر اللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کو اسرائیل کا منصفانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا حزب اللہ، حماس،حوثیوں اور ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف اسرائیل کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اب غزہ اور لبنان میں جنگ بندی ہونی چاہیے، حسن نصر اللہ کے اختتام سے انصاف کا عمل پورا ہوگیا ہے ۔
جوبائیڈن نے جارحیت روکنے اور وسیع تر علاقائی جنگ کے خطرات کم کرنے کے لیے مشرقی وسطی میں امریکا کی فوجی دفاعی پوزیشن مزید بہتربنانے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی وزیردفاع گیلنٹ سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اس کی حمایت یافتہ پراکسیزکو روکنے اور خطے میں امریکی افواج،تنصیبات کی حفاظت کے لیے پر عزم ہیں۔
Comments
0 comment