حسن نصر اللہ کی لاش مل گئی، جسم پر کوئی زخم موجود نہیں!
حزب اللہ کے شہید سربراہ کی لاش جنوبی بیروت سے ملی ہے
ویب ڈیسک
|
30 Sep 2024
لبنان کی مزاحمتی کار تنظیم حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کا جسد خاکی مل گیا، معجزاتی طور پر ان کے جسم پر بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔
اسرائیلی حملے میں حسن نصر اللہ جنوبی بیروت میں قائم حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹرز میں شہید ہوئے ذرائع نے بتایا کہ ان کا جسد خاکی بالکل ٹھیک اور اس پر کسی قسم کے زخم کا نشان موجود نہیں ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ حسن نصراللّٰہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی۔جسد خاکی بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد برآمد کر لیا گیا ہے۔ جس کے بعد انکی نماز جنازہ کا اعلان آج کیے جانے کا امکان ہے۔
Comments
0 comment