حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد نیتن یاہوکا پہلا بیان سامنے آگیا
Webdesk
|
29 Sep 2024
لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کا پہلا بیان سامنے آیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی حملے میں لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی موت کو ایک تاریخی موڑ قرار دے دیا۔
نیتن یاہو کچھ دیر قبل نیویارک کا دورہ مکمل کرکے واپس اسرائیل پہنچے جس کے بعد انہوں نے حسن نصر اللہ پر حملے اور ان کی ہلاکت کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے مقاصد کے حصول کے لیے حسن نصراللہ کو ختم کرنا ضروری تھا، ہم اپنے دشمنوں پر حملے جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے حسن نصراللہ کی موت کو ایک تاریخی موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ان گنت اسرائیلیوں اور بہت سے غیر ملکی شہریوں کی موت کے ذمہ داروں سے بدلہ لے لیا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ میں نے اس حملے کی ہدایت دی تھی جس میں حسن نصراللہ کو نشانہ بنایا گیا،حالیہ دنوں میں حزب اللہ پر جاری حملے کافی نہیں تھے۔
Comments
0 comment