حزب کے مواصلاتی آلات پر حملوں کے بعد ایران محتاط ہوگیا

حزب کے مواصلاتی آلات پر حملوں کے بعد ایران محتاط ہوگیا

صرف مواصلاتی آلات ہی نہیں بلکہ تمام آلات کا معائنہ کرنے کے لیے ایک بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
حزب کے مواصلاتی آلات پر حملوں کے بعد ایران محتاط ہوگیا

Webdesk

|

24 Sep 2024

تہران: حزب اللہ کے مواصلاتی آلات پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں پاسداران انقلاب نے تمام اراکین کو مواصلاتی آلات کے استعمال سے روک دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حزب کے مواصلاتی آلات پرحملوں کے بعد ایران محتاط ہوگیا ہے۔ایران میں موجود تمام آلات کا معائنہ جاری ہے، جبکہ جوہری اور میزائل تنصیبات کی سیکورٹی بھی بڑھا دی۔

ایک سیکورٹی اہلکار نے بتایا کہ صرف مواصلاتی آلات ہی نہیں بلکہ تمام آلات کا معائنہ کرنے کے لیے ایک بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!