لبنان پیجر دھماکے میں ایرانی سفیر کی آنکھ ضائع
ایرانی سفیر مجتبی امانی اور قونصل خانے کے دو اہلکار ہیکرز پھٹنے سے زخمی ہوئے
ویب ڈیسک
|
19 Sep 2024
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے پیجر دھماکوں کا معمہ اب تک حل نہیں ہوا تاہم اب خبر آئی ہے کہ زخمی ہونے والے ایرانی سفیر کی آنکھ ضائع ہوگئی۔
دو روز قبل لبنان میں حزب اللہ اراکین سمیت شہریوں کے زیر استعمال ہزاروں پیجر ڈیوائسز دھماکے سے پھٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ چار ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
لبنان میں تعینات ایرانی سفیر مجتبی امانی بھی پیجر دھماکے میں متاثر ہوئے اور ان کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی ہے۔
ایرانی سفیر کے ساتھ ایرانی قونصل خانے کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے جو بیروت کے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Comments
0 comment