لبنان تباہی کے دہانے پر ہے، سربراہ اقوامِ متحدہ
ہم سب کو کشیدگی پر پریشان ہونا چاہیے۔ لبنان(تباہی کے)دہانے پر ہے۔ کسی کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی۔
Webdesk
|
25 Sep 2024
نیویارک: اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی رہنمائوں سے خطاب میں کہا ہے کہ لبنان تباہی کے دہانے پرہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ملک کو ایک اور غزہ میں تبدیل ہونے کی اجازت دینے کے خلاف خبردار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کو کشیدگی پر پریشان ہونا چاہیے۔ لبنان(تباہی کے)دہانے پر ہے۔ کسی کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی۔
لبنان کے لوگ، اسرائیل کے لوگ اور پوری دنیا کے لوگ اس بات کے متحمل نہیں ہو سکتے کہ لبنان ایک اور غزہ بن جائے۔
Comments
0 comment