ممکنہ حملے کا خدشہ، اسرائیل نے بین گورین ائیرپورٹ سے طیارے ہٹالیے

ممکنہ حملے کا خدشہ، اسرائیل نے بین گورین ائیرپورٹ سے طیارے ہٹالیے

بن گورین ائیر پورٹ طیاروں سے تقریباً خالی ہوگیا
ممکنہ حملے کا خدشہ، اسرائیل نے بین گورین ائیرپورٹ سے طیارے ہٹالیے

Webdesk

|

13 Jun 2025

ممکنہ ایرانی حملے کے پیش نظر اسرائیلی ائیرلائنز نے بین گورین ائیرپورٹ سے اپنے تمام طیارے ہٹالیے ہیں۔

بن گورین ائیر پورٹ طیاروں سے تقریباً خالی ہوگیا، اسرائیلی حملوں کے بعد ایران اور عراق کی فضائی حدود بند کردی گئی ، اردن نے بھی اپنی فضائی حدود کو پروازوں کیلئے بند کر دیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اگر جوہری معاہدے کی ڈیل نہ کی تو حملے مزید خطرناک ہوں گے۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو معاہدے کی ڈیل کے لیے پیش کش کی تھی مگر کوئی فائدہ ہوا اور نہ انہوں نے جواب دیا۔

ٹرمپ کا یہ بیان اس بات کی غمازی ہے کہ ایران پر کیے جانے والے حملوں میں امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!