امریکا میں راہگیروں پر فائرنگ سے 4 ہلاک، درجنوں زخمی
Webdesk
|
22 Sep 2024
واشنگٹن: امریکی ریاست الاباما میں دہشت گردوں نے شہریوں کو خون میں نہلا دیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس افسر ٹرومین فٹزجیرالڈ نے بتایا کہ یہ واقعہ برمنگھم کے فائیو پوائنٹس ساتھ ڈسٹرکٹ میں رات گئے پیش آیا۔ فائرنگ کرنے والوں کی تعداد 2 یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی ہمیں 2 بالغ مرد اور ایک بالغ خاتون کی گولیاں لگی لاشیں ملیں جب کہ درجنوں زخمیوں میں سے ایک بچے نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔
حملہ آور اس کارروائی کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ شہریوں سے حملہ آوروں کی شناخت کی مدد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
واقعے کی تحقیقات میں متعدد ایجنسیاں شامل ہیں جن میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور بیورو آف الکوحل، ٹوبیکو، آتشیں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد شامل ہیں۔
Comments
0 comment