پتھر اٹھانے والے فلسطینی بچے کو اسرائیلی فورسز نے گولی ماردی
ویب ڈیسک
|
23 Sep 2024
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) کے چھاپے کے دوران ایک بکتر بند گاڑی پر پتھر پھینکنے والے فلسطینی بچے پر اسرائیلی فورسز کے اہلکاروں نے سیدھی فائرنگ کردی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں فوجی گاڑی پر پتھر پھینکنے والے بچے کو اسرائیل فوج کی جانب سے گولی مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے چھاپوں نے مغربی کنارے میں زندگی کو ٹھپ کر کے رکھ دیا ہے، ان کارروائیوں میں فلسطینیوں کو شہید اور انہیں غیر قانونی طور پر گرفتار کیا جارہا ہے۔
سامنے آنے والے واقعے کے بعد اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے شواہد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی فوجیوں کو قباطیہ قصبے میں تین فلسطینیوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں چھت سے پھینکتے ہوئے فلمایا گیا تھا۔
ایک 16 سالہ لڑکی کو بھی گولی مار دی گئی جب وہ جینین کے بالکل باہر اپنے پڑوس میں اسرائیلی چھاپوں کے دوران کھڑکی سے باہر دیکھ رہی تھی۔
Comments
0 comment