5 hours ago
قائد اعظم کے نواسے کیخلاف ممبئی میں جعلسازی کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک
|
25 Sep 2025
ممبئی پولیس نے معروف بزنس مین اور قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے، نسلی نیول واڈیا سمیت ان کے اہلخانہ کے خلاف جعلسازی اور جعلی دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
بورویلی کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے بانگر نگر پولیس کو ہدایت دی تھی کہ نسلی واڈیا، ان کی اہلیہ مورین واڈیا، بیٹے نیس واڈیا اور جہانگیر واڈیا سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
یہ تنازع ایک 30 سال پرانے ترقیاتی معاہدے سے جڑا ہے جو واڈیا اور فررانی ہوٹلز کے درمیان ہوا تھا، جس کے تحت مالاد میں زمین کی ترقی اور فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 12 فیصد حصہ واڈیا کو ملنا تھا۔
2008 میں آمدنی اور منصوبے کے انتظامات پر اختلافات شدت اختیار کر گئے اور معاملہ بمبئی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک جا پہنچا۔
فررانی ہوٹلز کے سی ای او مہندرا چاندے نے شکایت میں الزام لگایا کہ 2010 میں بمبئی ہائی کورٹ میں ایک تجارتی تنازع کے دوران جعلی دستاویزات پیش کی گئیں۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں دھوکہ دہی، جعلسازی، سازش اور جعلی کاغذات کے استعمال کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اس کیس میں کثیر تعداد میں دستاویزات شامل ہیں جن کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
Comments
0 comment