روس نے مغربی ممالک کو ایک بار پھر خبردار کردیا

روس نے مغربی ممالک کو ایک بار پھر خبردار کردیا

انہیں سمجھ جانا چاہیے کہہ ہمارے پاس بھی وہ ہتھیار موجود ہیں، جو ان کے علاقوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں
روس نے مغربی ممالک کو ایک بار پھر خبردار کردیا

ویب ڈیسک

|

1 Mar 2024

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغربی ممالک ایک بار پھر سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ یوکرینی جنگ کو وسعت دیتے ہیں تو پھر ایٹمی جنگ کا حقیقی خطرہ موجود ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر کا  اپنے سالانہ اسٹیٹ آف دی نیشن خطاب میں کہنا تھا کہ روسی فوجی یوکرین میں پیش قدمی کر رہے ہیں اور ایسے میں اگر کسی بھی مغربی ملک نے یوکرین میں اپنے فوجی تعینات کرنے کی کوشش کی تو اس کو‘افسوس ناک نتائج‘ بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

روسی صدر کے مطابق مغربی ممالک نے اعلان کیا ہے کہ مغربی فوج یوکرین میں تعینات کی جا سکتی ہے۔ انہیں سمجھ جانا چاہیے کہہ ہمارے پاس بھی وہ ہتھیار موجود ہیں، جو ان کے علاقوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر کا یہ جارحانہ بیان فرانسیسی صدر کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں میکرون نے کہا تھا کہ ان کے پاس مغربی فوجی تعیناتی سمیت تمام آپشنز موجود ہیں۔ 

یاد رہے کہ روس امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے متعلق متعدد معاہدوں سے باہر نکل چکا ہے اور اس سے قبل بھی روسی صدر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے حقیقی خطرات کے بارے میں بیانات دے چکے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!