سعودی عرب کا اپنے شہریوں کو نئی سہولت دینے کا اعلان

سعودی عرب کا اپنے شہریوں کو نئی سہولت دینے کا اعلان

سعودی عرب کے محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو ان گھر کی دہلیز پر نئی سہولت دینے کا اعلان کردیا گیا۔
سعودی عرب کا اپنے شہریوں کو نئی سہولت دینے کا اعلان

Webdesk

|

27 Sep 2024

 ریاض: سعودی عرب کے محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو ان گھر کی دہلیز پر نئی سہولت دینے کا اعلان کردیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مملکت کی وزارت صحت نے موسمی وبائی زکام کی ویکسینیشن کے لیے ہوم سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، سنار ایپلی کیشن کے ذریعے شہری انفلوئنزا کے لیے ہوم ویکسینیشن سروس کی درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست کے بعد صارفین کی ترجیحی جگہ اور دیے گئے وقت پر وزات صحت کی ٹیم پہنچے گی اور ان کی ویکسینیشن کا عمل انجام دے گی۔

اس سروس کا مقصد تمام شہریوں اور رہائشیوں کے لیے ویکسین کی رسائی کو بہتر اور آسان بنانا ہے، خاص طور پر کمزور یا ایسے افراد جنھیں گھر سے باہرنکلنے میں مشکلات ہوں۔

بچے، بوڑھے افراد، دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد، حاملہ خواتین، اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان کیلیے یہ سہولت فائدہ مند ثابت ہوگی۔

سعودی وزارت صحت نے یقین دلایا کہ موسمی انفلوئنزا ویکسین محفوظ اور موثر ہے، حکام نے تمام افراد سے اس سروس سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!