شام میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی اطلاع
امریکی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے کی ذمہ داری اب تک کسی نے بھی قبول نہیں کی۔
Webdesk
|
29 Sep 2024
تہران: شام میں امریکی فوجی اڈے پرڈرون حملہ کیا گیا جس کے بعد زور دار دھماکے آواز بھی سنائی دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق شام میں ڈرون حملہ کونیکوآئل فیلڈ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر کیا گیا، ڈرون حملے سے اب تک ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے کی ذمہ داری اب تک کسی نے بھی قبول نہیں کی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملے مسلسل جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 33 لبنانی شہری اسرائیلی حملوں میںلقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Comments
0 comment