شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں سمندر میں فائر کیا ہے۔
شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

Webdesk

|

18 Mar 2024

 شمالی کوریا نے ایک بار پھر صرف دو ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کورین فوج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں سمندر میں فائر کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (JCS) اور جاپان کی وزارتِ دفاع کے مطابق شمالی کوریا نے آج صبح مشرقی سمندر کی طرف کم از کم 3 مشتبہ بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

جاپانی کوسٹ گارڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل بیلسٹک ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ 2 ماہ سے زائد عرصے کے بعد شمالی کوریا کی جانب سے اس نوعیت کا تجربہ کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!