4 hours ago
شیخ ڈاکٹر صالح سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر

ویب ڈیسک
|
23 Oct 2025
خادم حرمین شریفین اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان کو سعودی عرب کا نیا مفتی اعظم مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر بدھ کے روز ایک اہم شاہی فرمان جاری کیا،
شاہی فرمان کے مطابق شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان کو سعودی عرب کا نیا مفتی اعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ شیخ ڈاکٹر صالح الفوزان کو سینئر علما کونسل کا چیئرمین اور جنرل پریذیڈنسی آف سائنٹیفک ریسرچ اینڈ افتا کا سربراہ بھی وزیر کے درجے پر تعینات کیا گیا ہے۔
یہ تقرری سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کے انتقال کے بعد عمل میں آئی، جو منگل 23 ستمبر 2025 کو وفات پا گئے تھے۔ یاد رہے کہ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کو 1999 میں مفتی اعظم کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔ وہ دو دہائیوں سے زائد عرصے تک مملکت کے اعلیٰ ترین عہدے پر ذمہ داریاں دینے والی شخصیت تھے۔
انہوں نے فقہی و سماجی امور پر ان کے فتوے نہ صرف سعودی عرب بلکہ عالمِ اسلام میں معتبر سمجھے جاتے تھے۔
Comments
0 comment