اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار،امریکی عدالت کا فیصلہ

اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار،امریکی عدالت کا فیصلہ

غزہ میں جاری فوجی محاصرے کا مقصد فلسطینیوں کو ختم کرنا ہے،عدالت
اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار،امریکی عدالت کا فیصلہ

Webdesk

|

2 Feb 2024

امریکا کی وفاقی عدالت کے جج جیفری وائٹ نے فیصلے میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے۔اسرائیلی حکومت کے مختلف افسران کے بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہغزہ میں جاری فوجی محاصرے کا مقصد فلسطینیوں کو ختم کرنا ہے۔

عالمی عدالت انصاف کے تاریخی فیصلے کے بعد امریکا کی وفاقی عدالت کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظا میہ غزہ میں نسل کشی روکنے میں ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔البتہ امریکا کو اسرائیل کی حمایت سے روکنا عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں اس لیے مقدمہ خارج کرتے ہیں۔

امریکی سینٹرفار کانسٹیٹیوشنل رائٹس نے فلسطینی انسانی حقوق تنظیموں کی طرف سے گزشتہ سال 13 نومبر کو وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

مقدمے میں مدعیان نے بائیڈن، بلنکن اور آسٹن کو فوری طور پر اسرائیل کو اضافی رقم، ہتھیار اور فوجی اور سفارتی مدد فراہم کرنے سے روکنے کے لیے ابتدائی حکم امتناعی جاری کرنےکی درخواست کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!