اسرائیل کی حزب اللہ ہیڈ کوارٹر پر بمباری، کیا حسن نصر اللہ شہید ہوگئے؟

اسرائیل کی حزب اللہ ہیڈ کوارٹر پر بمباری، کیا حسن نصر اللہ شہید ہوگئے؟

سینٹرل کمانڈ عمارت کے نیچے قائم کیا گیا تھا، بمباری کا اصل ہدف حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ تھے۔
اسرائیل کی حزب اللہ ہیڈ کوارٹر پر بمباری، کیا حسن نصر اللہ شہید ہوگئے؟

Webdesk

|

27 Sep 2024

اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی ٹائون میں حزب اللہ ہیڈ کوارٹر پر شدید حملہ کیا ہے، جبکہ اس حملے میں حزب اللہ رہنماء حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے طاقتور میزائلوں سے فضائی حملے کیے۔ اسرائیلی طیاروں نے البرج عمارت پر 10 میزائل وار کئے، اسرائیلی فوج نے ائیرپورٹ روڈ پر مخصوص عمارت کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے سینٹرل کمانڈ کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے، سینٹرل کمانڈ عمارت کے نیچے قائم کیا گیا تھا، بمباری کا اصل ہدف حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ تھے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ 5 روز میں یہ اسرائیلی فوج کی بیروت پر سب سے طاقتور بمباری ہے، جنوبی ٹائون پراسرائیلی بمباری میں 4 عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں حسن نصر اللہ محفوظ رہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!