اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیا جائے گا، ایران
Webdesk
|
17 Apr 2024
تہران: ایران نے ایک بار پھر اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے حملہ کیا تو تہران پوری قوت سے جوابی کارروائی کرے گا اور چند سکینڈزمیں اسرائیل کو جواب دے گا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران کے سیاسی امور کے نائب وزیر خارجہ علی باغیری کنی نے خبردار کیا کہ ان کا ملک اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کا چند سیکنڈ میں جواب دے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ اسرائیلیوں نے اس اپریل کے شروع میں دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر بمباری کرکے ایک اسٹریٹجک غلطی کا ارتکاب کیا اور ایران کی فوجی اور دفاعی صلاحیتوں کے حقیقی امتحان کے لیے آئینی کور فراہم کیا۔
انہوں نے ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ اپنی سٹریٹجک غلطی کو دوسری غلطی کے ساتھ نہ سمجھیں، کیونکہ اگر وہ اسے دہراتے ہیں تو انہیں مزید مضبوط، سخت اور تیز دھچکا لگنے کا انتظار کرنا ہوگا۔
اس بار انہیں 12 دن نہیں دیئے جائیں گے۔ایک دن اور گھنٹہ بھی نہیں بلکہ سیکنڈوں میں جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ گذشتہ ہفتے کے روز اسرائیل پر کئے گئے حملے کے جواب میں کوئی بھی جوابی کارروائی اسرائیل کو مہنگی پڑے گی۔ ایران اسرائیل کو زیادہ طاقت کے ساتھ اورچند سکینڈز میں جواب دے گا۔
Comments
0 comment