اسرائیل کی سعودی عرب کو فلسطین میں اپنی ریاست قائم کرنے کی تجویز

اسرائیل کی سعودی عرب کو فلسطین میں اپنی ریاست قائم کرنے کی تجویز

سعودی عرب غزہ میں زمین پر اپنی ریاست قائم کر لے، نیتن یاہو کی تجویز
اسرائیل کی سعودی عرب کو فلسطین میں اپنی ریاست قائم کرنے کی تجویز

ویب ڈیسک

|

9 Feb 2025

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک متنازع تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اپنے ملک کے اندر فلسطینی ریاست قائم کرنی چاہیے۔ 

ان کا یہ بیان فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے دیرینہ مطالبے کو نظر انداز کرتے ہوئے سامنے آیا ہے۔

نیتن یاہو نے اسرائیلی نیوز چینل 14 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب کے پاس بہت زیادہ زمین ہے اور وہ اس پر فلسطینی ریاست بنا سکتا ہے۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا سعودی عرب سے تعلقات قائم کرنے کے لیے فلسطینی ریاست ضروری ہے تو انہوں نے اس تجویز کو سختی سے مسترد کر دیا اور کہا کہ فلسطینی ریاست اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کے بعد کوئی فلسطینی ریاست نہیں بن سکتی۔ ان کا اشارہ حماس کے حملے کی جانب تھا جس کے بعد غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

نیتن یاہو نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ یہ تعلقات جلد ہی قائم ہوں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن نہ صرف ممکن ہے بلکہ یہ ہونے جا رہا ہے۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے نیتن یاہو کے بیان کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات اسی صورت میں قائم ہو سکتے ہیں جب فلسطینی ریاست وجود میں آئے گی۔

سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے۔

فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے نیتن یاہو کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس بیان نے خطے میں مزید بے چینی پیدا ک

ر دی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!