اسرائیلی حملے میں حسن نصر اللہ شہید ہوگئے، حزب اللہ کی تصدیق
حزب اللہ نے شہادت کی تصدیق کردی
ویب ڈیسک
|
28 Sep 2024
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی حملے میں حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
اسرائیل نے گزشتہ روز لبنان کے جنوبی علاقے میں شدید بمباری کی، جس میں حماس کے ہیڈ کوارٹرز سمیت دیگر عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
اسرائیل نے عمارت پر ممنوع کیمیکل والے راکٹ داغے تھے، جس کے نتیجے میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں تھیں۔
اسرائیل نے گزشتہ روز ہی حسن نصر اللہ کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا تاہم ایرانی میڈیا اور حزب اللہ نے اس کی تردید کی تھی تاہم حزب کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ ان سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔
Comments
0 comment