ٹرمپ کی حماس کو آخری وارننگ

ویب ڈیسک
|
8 Sep 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم کو آخری وارننگ دے دی۔
اپنے حالیہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ سے متعلق ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے اور غزہ میں جاری جنگ کا خاتمہ ہو۔
ٹرمپ نے حماس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ان کی شرائط مان لی ہیں اور اب حماس کو انہیں قبول کرنا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حماس کے لیے ان کا آخری انتباہ ہے اور اس کے بعد کوئی دوسرا موقع نہیں دیا جائے گا۔
غزہ میں اب تک کی صورتحال کے مطابق، جنگ کے آغاز سے اب تک ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
جنگ کے نتیجے میں غزہ کا بیشتر بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے اور انسانی بحران سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔
Comments
0 comment