ایران: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 51 کان کن جاں بحق
کوئلے کی کان میں دھماکے کا واقعہ دارالحکومت تہران سے 540 کلو میٹر دور صوبہ خراسان کے ضلع تباص میں پیش آیا۔
Webdesk
|
22 Sep 2024
تہران: ایران میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے 51 کان کن لقمہ اجل بن گئے، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکے کا واقعہ دارالحکومت تہران سے 540 کلو میٹر دور صوبہ خراسان کے ضلع تباص میں پیش آیا۔
خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دھماکا ہفتے کی رات 9 بجے کان کے دو بلاکس میں میتھین گیس کے پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 51 افراد کی ہلاکت اور 20 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت کوئلے کی کان کے ان دو بلاکس میں 70 افراد موجود تھے۔
Comments
0 comment