ایران کو جواب دینے کیلیے ہر حد تک جائیں گے، نیتن یاہو

ایران کو جواب دینے کیلیے ہر حد تک جائیں گے، نیتن یاہو

ایران نے حملہ کر کے غلطی کی اب اسے قیمت ادا کرنا ہوگی، اسرائیلی وزیراعظم
ایران کو جواب دینے کیلیے ہر حد تک جائیں گے، نیتن یاہو

ویب ڈیسک

|

2 Oct 2024

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران نے حملہ ہر کے بہت بڑی غلطی کی جس کی قیمت اسے ادا کرنا ہوگی۔

ایرانی حملوں کے بعد کابینہ کے سیکیورٹی اجلاس میں نیتن یاہو نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایران کی جانب سے سیکڑوں میزائل اسرائیلی شہریوں پر داغے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بہتر دفاعی نظام کی بدولت ایران اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا تاہم اس کو اب اس حملے کی قیمت اداکرنا ہوگی۔

نیتن یاہو نے حملہ ناکام بنانے پر امریکا کا شکریہ ادا کیا اور اسرائیلی ڈیفنس کے اہلکاروں کو شاباش بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے دفاع اور دشمن کو جواب دینے کیلیے ہر حد تک جاسکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!