ایران کی زیر زمین جوہری تنصیبات بالکل محفوظ ہیں، ہم مرکزی دروازے کو ہی نقصان پہنچا سکے، امریکا

ویب ڈیسک
|
25 Jun 2025
امریکہ کے سینیئر عہدے دار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام محفوظ ہے اور کاروائی میں امریکہ اسے نقصان نہیں پہنچا سکا ہے۔
نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی عہدے دار نے انکشاف کیا کہ جوہری تنصیبات کے خلاف کاروائی میں ہم صرف ایرانی جوہری مراکز اور مقامات کے مرکزی دروازوں یا گزرگاہوں کو نقصان پہنچا سکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیر زمین ایران کا موجود جوہری پلانٹ اس وقت مکمل محفوظ ہے اور صرف اس کا مرکزی دروازہ تباہ ہوا ہے جبکہ اندر مشینری اور عمارت جو کی تو سلامت ہے۔
امریکی حکام کی جانب سے اس انکشاف کے بعد اسرائیل کو ایک بار پھر تشویش شروع ہو گئی ہے اور اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ وہ ایران کو کسی صورت افزودگی کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ یہ سب کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب امریکی حکام کا انکشاف ایران کے اس دعوے کی تصدیق ہے کہ امریکی کاروائی میں اس کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا اور اس کی جوہری تنصیبات بالکل محفوظ ہیں۔
ایرانی وزیر دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایران یورینیم افزودگی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اس وقت 400 کلو گرام یورینیم افزودگی موجود ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور عزرائیل کے درمیان جاری جنگ میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی عسکری و فوجی تن سے بات کو نقصان پہنچایا جبکہ اس دوران امریکہ بھی اسرائیل کی مدد کو میدان میں کودا تھا۔
Comments
0 comment