یروشلم میں صیہونیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، ہلاکتیں

یروشلم میں صیہونیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، ہلاکتیں

بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں
یروشلم میں صیہونیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، ہلاکتیں

ویب ڈیسک

|

8 Sep 2025

مشرقی یروشلم میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 6 اسرائیلی ہلاک اور 25 شدید زخمی ہو گئے۔ 

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے یہ حملہ ایک بس اسٹاپ پر کیا گیا۔

اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی سروس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 30 سال کی عمر کے تین مرد، 50 سالہ مرد، خاتون ہلاک ہوئے ہیں۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے نو افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ تین دیگر افراد کو ٹوٹے ہوئے شیشوں سے چوٹیں آئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو حملہ آوروں نے شہر کے شمالی کنارے پر، راموت جنکشن کے قریب ایک بس اسٹاپ پر فائرنگ کی۔ اس دوران ایک سیکیورٹی گارڈ اور ایک شہری نے جوابی فائرنگ کی اور دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جبکہ اسرائیلی میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں کہ یہ حملہ حماس نے کیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، حماس نے حملہ آوروں کو فلسطینی مزاحمتی جنگجو قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور مغربی کنارے سے آئے تھے، جس کے بعد حکام نے مشرقی یروشلم میں فلسطینی دیہاتوں کا گھیراؤ کر لیا اور تمام چوکیوں کو بند کر دیا۔

حکام نے بتایا کہ علاقے کو فوری طور پر گھیر لیا گیا تاکہ بم ڈسپوزل ماہرین جائے وقوعہ کا معائنہ کر سکیں اور فرانزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کر سکیں۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ اضافی مشتبہ افراد کی تلاش میں پولیس کی مدد کے لیے فوجیوں کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور انہوں نے اعلیٰ سیکیورٹی حکام سے مشاورت بھی کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!